• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 147556

    عنوان: اكاؤنٹ میں جمع سود كا كیا كروں؟

    سوال: میرا بینک میں سیونگ اکاوٴنٹ ہے اور مجھے ابھی پتا چلا کہ سیونگ اکاوٴنٹ میں انٹریسٹ (سود) جمع ہوتا ہے ، تو اس رقم کا کیاکروں؟ اور آئندہ پیسہ جمع کرنے کی کوئی صورت؟

    جواب نمبر: 147556

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 370-373/Sn=4/1438

    (۱) سود کے نام سے جمع ہونے والی رقم کو وصول کرکے غریب پریشان حال لوگوں کو بلانیت ثواب دیدیں، آپ کے لیے اسے اپنے استعمال میں لانا شرعاً جائز نہیں ہے۔

    (۲) آئندہ بھی بہ وقت ضرورت اس اکاوٴنٹ میں رقم جمع کرسکتے ہیں؛ لیکن بہ نام سود جمع ہونے والی رقم کا حساب رکھیں اور اسے وقتا فوقتاً نکال کر غریبوں کو دیدیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند