• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 580

    عنوان: بدعت کسے کہتے ہیں؟

    سوال:

    میں بریلویوں کی بدعات کے سلسلے میں جاننا چاہتا ہوں، یعنی بریلوی حضرات کی کون سی ایسی بدعات ہیں جن سے بچنا چاہیے؟ جیسے میلاد ختم وغیرہ اور اس کی وجہ بھی بیان فرمادیجئے۔

    جزاک اللہ!

    والسلام

    جواب نمبر: 580

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 119/د=116/د)

     

    دین میں ایسی نئی بات پیدا کرنا جو رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام سے ثابت نہ ہو بدعت کہلاتی ہے حدیث میں ہے: کل بدعة ضلالہ و کل ضلالة فی النار. اور دوسری حدیث میں ہے:  من احدث فی امرنا ھذا ما لیس منہ فھو رد. جس شخص نے ہمارے اس دین میں ایسی نئی چیز پیدا کى جو اس میں نہیں ہے تو وہ مردود ہے۔ لہذا بدعات سے پورے طور پر بچنے کی ضرورت ہے اور بدعات کو سمجھنے کیلئے ضروری ہے کہ آدمی دین کو اچھی طرح سمجھ لے جو دین کی مستند کتابوں کے پڑھنے سے حاصل ہوتا ہے، اس سلسلہ میں چند کتابوں کا نام لکھ رہا ہوں جن کا آپ مطالعہ تھوڑا تھوڑا کرکے بھی اگر کر لیں گے تو ان شاء اللہ دین کو سمجھنے اور بدعات کو پہچاننے میں آسانی و سہولت ہو گی۔

    بہشتی زیور (مولفہ حضرت حکیم الامت مو لانا اشرف علی تھانوی)

    تعلیم الدین (مولفہ حضرت حکیم الامت مو لانا اشرف علی تھانوی)

    حیو ة المسلمین (مولفہ حضرت حکیم الامت مو لانا اشرف علی تھانوی)

    اصلاح الرسوم (مولفہ حضرت حکیم الامت مو لانا اشرف علی تھانوی)

    اس کے علاوہ جس چیز کا بدعت ہونا یا نہ ہونا آپ کو سمجھ میں نہ آئے اور آپ کے ماحول میں رائج ہو یا آپ اس کے بارے میں جاننا چا ہتے ہوں تو تفصیل سے سوال لکھ کر معلوم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند