• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 4975

    عنوان:

    بریلوی لوگ کہتے ہیں کہ ہم قرآن اورحدیث سے عید میلاد النبی ثابت کرسکتے ہیں ۔ قرآن اورحدیث سے اس کا جوا ب دیں۔

    سوال:

    بریلوی لوگ کہتے ہیں کہ ہم قرآن اورحدیث سے عید میلاد النبی ثابت کرسکتے ہیں ۔ قرآن اورحدیث سے اس کا جوا ب دیں۔

    جواب نمبر: 4975

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 851=997/ ب

     

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر مطلقاً خواہ ولادت کا ذکر ہو یا آپ کی عبادات، اخلاق اور معاملات وغیرہ کا ذکر ہو بلا شبہ پسندیدہ اور موجبِ برکت و ثواب ہے۔ البتہ میلاد مروجہ بے اصل ہے یہ میلاد اپنی موجود ہیئت کے ساتھ قرون مشہود لہا بالخیر میں موجود نہ تھا۔ صحابہ، تابعین اورائمہ مجتہدین وغیرہم نے کبھی نہیں کیا اور یہ کسی دلیلِ شرعی سے ثابت نہیں۔ اس محفل کا سب سے پہلے آغاز 604ہجری میں سلطان ابو سعید مظفرالدین اربیل نے کیا اس کے بعد یہ طریقہ آہستہ آہستہ مسلمانوں میں رواج پاگیا اس سے پہلے اس مجلس کا کوئی وجود نہ تھا۔ بریلوی لوگوں کا دعوی محض لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے ہیں اس قسم کے دعوے ہوتے رہے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند