• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 2984

    عنوان:

    اگر کوئی قاری صاحب یا کوئی اور ڈیگ کے پاس آکر دعائے خیر و برکت کرے اور پھر یہ ڈیگ اللہ کے نام پر پکائے گئے نہ کہ غیر اللہ کے نام پر تو کیا اس طرح کی دعا کرنا بد عت ہے؟

    سوال:

    اگر کوئی قاری صاحب یا کوئی اور ڈیگ کے پاس آکر دعائے خیر و برکت کرے اور پھر یہ ڈیگ اللہ کے نام پر پکائے گئے نہ کہ غیر اللہ کے نام پر تو کیا اس طرح کی دعا کرنا بد عت ہے؟

    جواب نمبر: 2984

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 125/ ج= 120/ ج

    کچھ کھانا یا کھانے کا دیگ رکھ کر اس کے سامنے فاتحہ، قل ہو اللہ، یا دیگر دعائیں پڑھنا شرعاً درست نہیں ہے بلکہ بدعت سیئہ ہے۔ اگر ثواب ہی مقصود ہے تو یہ کھانا فقراء وغیرہ میں تقسیم کردیا جائے۔ (فتاویٰ رشیدیہ، ص۱۵۴)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند