• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 1919

    عنوان: کسی خاص دن مٹھائی پر سورہٴ عنکبوت پڑھ کر تقسیم کرنا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے یہاں (بنوں، پاکستان) میں رواج ہے کہ رمضان کے بائسویں روز لوگ میٹھائیوں پرسورہ عنکبوت اورسورہ روم پڑھ کر تقسیم کرتے ہیں ، مسجدوں میں بھی اور گھروں میں بھی ، اور چھبیسو یں روز کو چاول پکاتے ہیں اور کوئی بھی لوگوں میں تقسیم کر تے ہیں ۔ اس بارے میں یہ پوچھنا ہے کہ یہ شر عا کیسا ہے؟ جائز، سنت یا کچھ نہیں؟

    جواب نمبر: 1919

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1171/ ب= 91/ ب

     

    شریعت اسلام میں اس کی کوئی اصل نہیں۔ یہ محض من گھڑت ایک رسم ہے اسے ترک کرنا چاہیے، حدیث شریف میں ہے: من أحدث في أمرنا ھذا ما لیس منہ فھو ردٌ (بخاري و مسلم)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند