• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 177307

    عنوان: شب زفاف میں دولہا، دلہن کے لیے کمرہ سجانے وغیرہ کا حکم

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین مفتیان شرع متین مسئلہٴ ذیل کے بارے کہ نکاح کے بعد شب زفاف کے دن مرد و عورت میں محبت پیدا کرنے کے لئے کمرے کو سجانا اور خوشبو کا استعمال کرنا کیسا ہے تاکہ دونوں جب ملیں تو وہ دونوں خوش رہیں؟ براہ کرم جلد از جلد جواب مرحمت فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 177307

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:608-478/N=8/1441

    شب زفاف (شادی کی پہلی رات)میں دولہا، دلہن کے کمرے کو سجانے اور خوشبو وغیرہ استعمال کرنے میں شرعاً کچھ مضائقہ نہیں؛ البتہ بیجا تکلفات اور اسراف وفضول خرچی کا ارتکاب نہ کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند