• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 175399

    عنوان: موت کے بعد چوتھے اور چالیسویں دن دعوت ضیافت کا حکم

    سوال: ہمارے علاقے میں لوگوں کی موت کے بعد چار دن ،چالیس دن کے بعد’ بڑی دعوت ضیافت‘ کا انتظام کرتے ہیں، اس دعوت میں نہ جانے سے لوگ بہت ناراض ہوتے ہیں، اس صورت میں ہمیں کیا کرنا ہے؟ براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 175399

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 475-370/H=04/1441

    چار (۴) دن چالیس (۴۰) دن یا دیگر مقررہ ایام میں کسی کی وفات کے بعد دعوت ضیافت کا انتظام کرنا انتہائی قبیح اور بری رسم ہے اور شرعاً یہ رسم مکروہ اور بدعت قبیحہ ہے فتاویٰ بزازیہ فتاویٰ شامی وغیرہ میں اس کی صراحت ہے اور جب کہ یہ دعوتِ ضیافہ بدعت قبیحہ ہے تو اس میں شرکت کرنا بھی جائز نہیں جو لوگ ناراض ہوتے ہیں ان کی ناراضگی بھی مکروہ ہے، مل جل کر اپنے علاقہ میں سعی کرکے اس رسم کو ختم کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند