• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 170845

    عنوان: نبی کریم علیہ السلام کے نام پر انگوٹھا چومنا کیسا ہے؟

    سوال: نبی کریم علیہ السلام کے نام پر انگوٹھا چومنا کیسا ہے؟ خصوصاً اذان میں جیسے لوگ کرتے ہیں؟ کیا ضعیف حدیث کو فضائل میں قبول کیا جاتا ہے ؟ کیا امام مسلم نے مقدمہ میں یہ لکھا ہے کہ ضعیف حدیث نہ فضائل میں اور نہ احکام میں لی جائیں گی ؟

    جواب نمبر: 170845

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:803-687/SD=9/1440

    حضور ﷺ کا نام مبارک سن کر خصوصا اذان میں انگوٹھے چومنا بدعت ہے، ایسا عمل ثابت نہیں ہے اور جو احادیث پیش کی جاتی ہیں، وہ موضوع ہیں۔ وذکر ذلک الجراحی وأطال، ثم قال: ولم یصح فی المرفوع من کل ہذا شیء (رد المحتار: ۶۸/۲، ط زکریا دیوبند)

    (۲) فضائل کے باب میں ضعیف حدیثوں پر عمل کیا جاسکتا ؛ لیکن اس کی تفصیلات و شرائط ہیں، جو حدیث کی کتابوں میں مذکور ہیں ۔

    (۳) کیا آپ نے مقدمہ مسلم دیکھا ہے ؟ اگر کسی نے آپ سے ذکر کیا ہو، تو اس سے مطبع کی تعیین کے ساتھ حوالہ طلب کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند