• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 170173

    عنوان: شب معراج میں عبادت و تسبیحات كا حكم؟

    سوال: محترم ومفتی صاحب کیا شب معراج کو جاگ کر عبادت کرنا اور کوئی مخصوص نماز پڑھنا قرآن کی تلاوت کرنا تسبیحات وغیرہ کرنا ثواب کا کام ہے؟ برائے مہربانی اس سلسلے میں ہماری صحیح رہنمائی فرما کر ہمیں شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 170173

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 830-709/D=09/1440

    جس مبارک رات میں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج ہوئی یقینا وہ رات خیر وبرکت والی رات تھی لیکن ہر سال اس متعینہ تاریخ کی رات کو باعث برکت سمجھنا درست نہیں۔ نہ ہی اس تاریخ کی رات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے کوئی مخصوص عبادت نماز تلاوت وغیرہ ثابت ہے۔

    لہٰذا عام راتوں کی طرح اگر نفل نماز پڑھیں تلاوت اور ذکر کریں کوئی حرج نہیں جو کریں گے اس کا ثواب ان شاء اللہ ملے گا لیکن کوئی خصوصی عبادت اپنی طرف سے کرنا یا اس میں عبادت کرنے کا زیادہ ثواب سمجھنا درست نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند