• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 168147

    عنوان: كیا مسجد میں رنگ وروغن لگانا بدعت ہے؟

    سوال: کیا مسجد میں مائک، اسپیکر، رنگ و روغن وغیرہ بدعت میں داخل نہیں ہے؟اور بدعت حسنہ اور سیئہ کے لیے قرآن وحدیث سے کیا دلیل ہیں؟ قرآن وحدیث کے حوتے ہوئے اجماع، اجتہاد اور قیاس وغیرہ کی کیا ضرورت پیش آئی؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بشر ہونے کی صراحت خود قرآن کریم میں موجود ہے۔

    جواب نمبر: 168147

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 527-473/M=05/1440

    مسجد میں بضرورت مائک ، اسپیکر، رنگ و روغن کا استعمال ممنوع و بدعت نہیں۔ بدعت ایسی چیز کو کہتے ہیں جس کی قرون ثلثہ (عہد صحابہ، عہد تابعین، عہد تبع تابعین) میں کوئی اصل یا نظیر نہ ہو اور اس کو ثواب و عبادت سمجھ کر کیا جائے جب کہ مسئول فی السوال امور بطور عبادت نہیں کئے جاتے ہیں اس لئے مذکورہ چیزوں کو بدعت کہنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند