• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 167627

    عنوان: دلہن كی منھ دكھائی وغیرہ كی رسم كے بارے میں

    سوال: شادی کے موقع پر دلہن کی منہ دکھائی، سلامی کرنا یا جوتے چرائی یا کھیر چٹائی، ان سب کے لیے شریعت کیا حکم دیتی ہے؟ کیا یہ سب کرنا جائز ہے؟ شکریہ

    جواب نمبر: 167627

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:402-313/sn=5/1440

    دلہن کی منھ دکھائی کی رسم جس میں محرم غیر محرم ہر ایک کو دلہن کا منھ دکھایا جاتا ہے شرعا جائز نہیں ہے ، اس کا ترک واجب ہے ۔

    (وتمنع) المرأة الشابة (من کشف الوجہ بین رجال) لا لأنہ عورة بل (لخوف الفتنة) کمسہ وإن أمن الشہوة (الدرالمختار مع رد المحتار9/ط:زکریا)

    اسی طرح سلامی ،جوتا چرائی اور کھیر چٹائی کی رسمیں بھی واجب الترک ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند