• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 166823

    عنوان: نیاز کا کھانا کیسا ہے ؟

    سوال: نیاز کا کھانا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 166823

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 296-260/M=3/1440

    نذر و نیاز کا کھانا فقراء کھا سکتے ہیں، امراء کے لئے کھانا درست نہیں، اور اگر فاتحہ نیاز کا کھانا مراد ہے جو متعینہ تاریخوں میں عوام لوگ کھانا شیرنی وغیرہ سامنے رکھ کر فاتحہ کراتے ہیں تو یہ کھانا حرام نہیں لیکن چونکہ یہ رسومات کا کھانا ہے اس لئے امیر و غریب ہر مسلمان کو ایسے کھانوں کے کھانے سے احتیاط کرنا بہتر ہے اور اس طرح کا فاتحہ کرانا چونکہ بدعت ہے اس لئے اس سے بھی بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند