• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 166189

    عنوان: ۱۲ ربیع الاول کیسے منانا چاہیے ؟

    سوال: حضرت ،میں معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ ۱۲ ربیع الاول کیسے منانا چاہیے ؟ آیا اس دن نیا لباس پہننا چاہیے کہ نہیں؟ اور اس روز کو بطور عید منانا کیسا ہے؟ ذرا وضا حت فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 166189

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:213-163/L=2/1440

    ۱۲/ربیع الاول کو عید منانایا نئے کپڑے پہننا اس کا ثبوت خیرالقرون سلفِ صالحین رحمہم اللہ سے نہیں ہے؛اس لیے اس دن عید منانا ،نئے کپڑے پہننے کا التزام کرنا وغیرہ درست نہیں،اس سے احترازضروری ہے۔قال العلامة الکشمیري: المولود الذي شاع في ہذا العصر۔۔۔۔۔۔ لم یکن لہ أصل من الشریعة الغراء۔۔۔ (العرف الشذي، ص۲۳۱، أبواب العیدین، باب ماجاء في التکبیر)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند