• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 165565

    عنوان: نئے سال کی مبارکباد دینا؟

    سوال: کیا اسلامی نئے سال کی مبارکبادی دے سکتاہوں؟۱۴۴۰ہجری مبارک کہنا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 165565

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 97-91/M=1/1440

    اگر مقصود یہ ہو کہ نیا سال، خیرو برکت کے ساتھ گزرے اور لوگوں کو نئے سال کی خیرات و برکات حاصل ہوں اور اسلامی مہینوں کی اہمیت کا احساس پیدا ہو اور صرف ایک دوسرے کی نقالی یا رسمی طور پر کہنا مقصود نہ ہو، تو نیا سال مبارک کرنے میں حرج نہیں، اس نیت سے کہنے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند