• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 161748

    عنوان: برتھ ڈے کے لئے کیک بنانا

    سوال: کیا اگر کوئی کیک بناتا ہو اور تو قسم قسم کے آرڈر یا پیشکشیں آتی ہوں تو کیا برتھ ڈے یعنی سال گرہ کے کیک بنانا کیسا ہے؟ اور اگر کسی نے دعوت کی اور سال گرہ کا کیک دیا تو کیسا ہے اس کو کھانا؟ مدلل اور مفصل کلام فرمائیں۔

    جواب نمبر: 161748

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 974-860/D=9/1439

    سالگرہ منانا اسلام میں نہیں ہے یہ عیسائیوں کا طریقہ ہے بطور رسم کے کسی مسلمان کا منانا اور مروجہ آداب و رسوم کو بجا لانا کراہت سے خالی نہیں اور بسااوقات ایسی تقریبات میں منکرات اور غیر شرعی امور بھی پائے جاتے ہیں اس لئے اس سے اجتناب چاہئے۔

    دکاندار کا اس مقصد کے لئے کیک بنانا گناہ تو نہیں البتہ احتیاط بہتر ہے اسی طرح جسے سالگرہ کاکیک دیا گیا اس کے لئے کھانا گناہ نہیں لیکن رسوم سے مجتنب شخص کے لئے نہ کھانے میں احتیاط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند