عقائد و ایمانیات - بدعات و رسوم

india

سوال # 161539

کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں۔ ہمارے یہاں ایک رواج چل پڑا کہ بہت آدمی ہرسال اپنے یا اپنے بچوں کے لئے یہودی اور عیسائی کی طرح برتھ ڈے تو نہیں مناتے ،لیکن اپنے محلہ کے امام صاحب کو بلا کر دعا کرانے کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے ۔اور کوئی کوئی خاص کرکے اس دن اچھے کھانے کا انتظام کرتاہے ۔ایسا ہی کوئی کوٰئی اپنے مردوں کے لئے یوم وفات کے دن دعا کراتے ہیں،اس بارے میں شرعی موقف براہ کرم صاف کیجئے ۔

Published on: May 16, 2018

جواب # 161539

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1070-937/H=8/1439



یومِ ولادت اور یومِ وفات میں اس قسم کا اہتمام کرنا رسم محض اور خلافِ سنت امر ہے ان کو ترک کرنا چاہیے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات