• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 160740

    عنوان: مولود کی قراء ت پر خلفائے ثلاثہ کے موضوع اقوال

    سوال: جی میرا ایک سوال ہے ۔ایک کتاب ہے جس کا نام ۔(النعمة الکبری علی العالم )مصنف ۔العلامة .شہاب الدین احمد بن حجر الہیثمی الشافعی رح اس کتاب میں صفحہ 8 پر اس طرح کی ایک عبارات ہے ۔ فضل فی بیان فضل مولد الببی ص قال ابو بکر رض .من انفق درہما علی قرائة مولد النبی ص کان رفیقی فی الجنہ.وقال عمر رض من عظم مولد النبی ص فقد احیا الاسلام .وقال عثمان رض من انفق درہما علی قرائة مولد النبی ص فکانما شہد غزوة بدر وحنین . کیا یہ عبارت صحیح ہے ؟ مجھے ایک مقررنے بتایا ہے کہ یہ عبارت صحیح نہیں ہے ۔بلکہ جال ہے ، جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 160740

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:842-719/N=8/1439

    کسی مقرر نے آپ کو جو بتایا، وہ صحیح ہے، میلاد سے متعلق یہ سب موضوع اور من گھڑت باتیں ہیں، صحیح ومعتبر روایات سے ان کا کچھ ثبوت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند