• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 155958

    عنوان: كیا دولہے كو ابٹن لگانا اور سہرا وغیرہ باندھنا درست ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ شادی میں جو دولہے کو مہندی لگاتے ہیں، کچی ہلدی پیس کر لگاتے ہیں، جس کو اپٹن کہتے ہیں، اور سہرا باندھتے ہیں، کیا یہ سارے عمل درست ہیں؟ ا س میں گھر والی کی کتنی بات ماننی چاہئے، اور مخالفت ہو اور گھر میں انتشار کی شکل بن جائے تو کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 155958

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 198-167/M=2/1439

    رسم سے ہٹ کر اگردولہا خود یا کوئی مرد دولہا کو محض بدن کی صفائی کے لیے ہلدی لگادے تو اس میں حرج نہیں لیکن آج کل شادی کے موقع پر یہ عمل (ہلدی یا مہندی وغیرہ لگانا جس کو اپٹن کہتے ہیں) رسم بن چکا ہے، مردوں اور عورتوں کا ہجوم ہوتا ہے، غیر محرم عورتوں کے ذریعہ بڑی بے حیائی اور بے شرمی کے ساتھ یہ عمل کرایا جاتا ہے اس لیے یہ ناجائز اور واجب الترک ہے، سہرا باندھنا بھی درست نہیں، غیر شرعی رسومات میں کسی کی اطاعت جائز نہیں، گھر والوں کو حکمت ، نرمی اور حسن تدبیر سے سمجھنا چاہئے اور جہاں تک ممکن ہو اپنے قصد و اختیار سے خود کو رسومات سے الگ رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند