• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 155289

    عنوان: عاشورہ کے دن شربت وغیرہ کے بنانے میں تعاون کرنا کیسا ہے ؟

    سوال: عاشورہ کے دن جو لوگ بدعت طریقے پہ شربت وغیرہ لوگوں سے چندہ جمع کرکے بناتے ہیں تو کیا اس شربت وغیرہ کے بناے میں تعاون کر سکتے ہیں ؟ اگرچہ کوئی لکڑی دے کر مدد کرے جو اس کے گھر کا کباڑ ہو تو اس کے لیے لکڑی کا دینا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 155289

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:67-56/M=2/1439

    خاص عاشوراء کے دن چندہ جمع کرکے شربت وغیرہ پلانا تشبہ بالروافض کی وجہ سے ممنوع ہے اور ممنوع عمل میں روپیہ یا لکڑی وغیرہ دے کر تعاون کرنا مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند