• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 153296

    عنوان: نمازعیدین میں سلام کے فوراً بعد خطبہ اور خطبہ کے بعد ممبر سے نیچے اتر کر مصلے پر بیٹھ کردعا مانگنا

    سوال: ضلع پلول ہریانہ کے ایک گاوں سنگارمیں امام عیدین کی نماز پڑھانے کے بعد متصلا ممبر پر کھڑے ہوکر خطبہ پڑھتے ہیں اور خطبہ کے بعد ممبر سے نیچے اتر کر مصلے پر بیٹھ کر دعا مانگتے ہیں، نیز یہ عمل تقریباً گزشتہ 50 سال سے چلا آرہا ہے ، خطبہ کے بعد دعا مانگنا سنت ہے یا بدعت؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل جواب مرحمت فرمائیں -

    جواب نمبر: 153296

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1270-1155/sd=11/1438

    دیگر نمازوں کی طرح عیدین میں بھی نماز کے بعد دعا کرنا مشروع ہے ، خطبہ کے بعد دعا کرنا ثابت نہیں ہے ۔ ( امداد الفتاوی :۶۰۲/۱،فتاوی دار العلوم : ۲۲۵/۵)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند