• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 150182

    عنوان: دینی رہنمائی کے لیے ویڈیو بنانا؟

    سوال: مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں بتائے کہ آج کل علماء دین عوام کی دینی رہنمائی کے لئے ویڈیو بناتے ہیں اور یوٹیوب وغیرہ پر ڈال دے دیتے ہیں۔ تقریبا تمام علماء کرام جوکہ بڑے علماء میں شامل ہیں براہ مہربانی جواب دے دیں۔

    جواب نمبر: 150182

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 672-642/N=7/1438

    اسلام میں تصویر کشی وتصویر سازی سخت حرام وناجائز اور لعنت کا کام ہے، احادیث میں اس پر سخت وعیدیں واد ہوئی ہیں؛ اس لیے کسی دینی یا دنیوی پروگرام کی ویڈیو بنانا جائز نہیں ہے۔ اور اشاعت دین اور عوام کی دینی رہنمائی کے لیے صرف آڈیو بیانات پر اکتفا کیا جائے، اللہ تعالی حفاظت فرمائیں۔

    عن عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ قال: سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: ”أشد الناس عذاباً عند اللہ المصورون“ ، متفق علیہ (مشکاة المصابیح، باب التصاویر، الفصل الأول،ص ۳۸۵ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)،وعن ابی ہریرة رضی اللہ عنہ قال:قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:یخرج عنق من النار یوم القیامة لہا عینان تبصران وأذنان تسمعان ولسان ینطق، یقول:إنی وکلت بثلاثة:بکل جبار عنید وکل من دعا مع اللہ إلہا آخر وبالمصورین“رواہ الترمذي (المصدر السابق، الفصل الثاني، ص ۳۸۶)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند