• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 148628

    عنوان: کیا خاص طورپر جمعرات کو فاتحہ کرنے اور ایصا ثواب کرنے کے لیے کھانا پکانا درست ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا خاص طورپر جمعرات کو فاتحہ کرنے اور ایصا ثواب کرنے کے لیے کھانا پکانا درست ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 148628

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 659-669/L=6/1438

    ایصالِ ثواب کے لیے کسی خاص دن کی تعیین ثابت نہیں اس لیے خاص طور پر جمعرات کو فاتحہ کرنا اور ایصالِ ثواب کے لیے کھانا پکانا درست نہیں۔

    نوٹ: ایصالِ ثواب کے لیے کھانا سامنے رکھ کر اس پر فاتحہ پڑھوانا بھی غیر ثابت اور بدعت ہے اگر فاتحہ کرنے سے یہی مراد ہے تو اس سے بھی احتراز ضروری ہے؛ البتہ اگر ایصالِ ثواب کے طور پر کھانا بنواکر غرباء کو بلا تعیینِ دن کھلادیا جائے تو یہ جائز اور درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند