• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 146581

    عنوان: محرم كے دسویں دن كی رسمیں؟

    سوال: محرم کے دسویں دن جو رسمیں ہوتی ہیں مثلاً شربت پلانا وغیرہ۔ اس کے متعلق علمائے دیوبند کیا فرماتے ہیں؟ سنی لوگ یہ کہتے ہیں کہ فتاوی رشیدیہ میں لکھا ہے کہ شربت پینا حرام ہے۔

    جواب نمبر: 146581

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 210-131/SN=3/1438

     

    محرم کی دسویں تاریخ کو سبیل لگانا، شربت یا دودھ وغیرہ پلانا شیعہ اور روافض کے ساتھ تشبہ کی وجہ سے ناجائز ہے۔ فتاویٰ رشیدیہ میں بھی یہی بات لکھی ہے، اس کے الفاظ یہ ہے”محرم میں ذکر شہادت حسین علیہ السلام کرنا اگر چہ بروایاتِ صحیحہ ہو یا سبیل لگانا، شربت پلانا یا چندہ سبیل اور شربت میں دینا یا دودھ پلانا سب نادرست اور تشبہ روافض کی وجہ سے حرام ہیں“۔ (فتاویٰ رشیدیہ، ص: ۱۳۹) یہ بات اپنی جگہ پر بالکل درست ہے، اگر آپ کو اس میں کوئی اشکال ہو تو تحریر کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند