• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 145802

    عنوان: اسلام میں شادی کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

    سوال: (۱) اسلام میں شادی کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ (۲) کیا منجھا(manjha,) (۳) اپٹن (uptan ) (۴) بارات وغیرہ رسم و رواج جائز ہے یا نہیں؟ براہ کرم، شادی کا سنت طریقہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 145802

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 083-060/Sd=2/1438

     شادی کرتے وقت پہلاحکم یہ ہے کہ رشتہ میں دین داری کو ترجیح دی جائے، پھر تقریب کے وقت سادگی ملحوظ رہے اور نکاح کا عام اعلان کیا جائے، بہتر یہ ہے کہ مسجد میں مجلسِ نکاح منعقد ہو، اور جمعہ کا دن ہو اور نکاح پڑھانے والا سمجھ دار اور دین دار ہو، اور عقد سے قبل خطبہٴ مسنونہ پڑھا جائے اور رخصتی کے بعد لڑکے کی طرف سے حسبِ استطاعت شکرانہ میں ولیمہ کا اہتمام کیا جائے، وغیرہ۔(۲) منجھا کی وضاحت فرمائیں۔ (۳) اپٹن کی رسم شرعا بے اصل اور ممنوع ہے۔ ( ۴) مروجہ بارات کوئی شرعی چیز نہیں ہے، نہ سنت سے اس کا ثبوت ہے،ہاں نام ونمود اور اسراف سے بچتے ہوئے چند لوگ لڑکے کے ساتھ چلے جائیں اور نکاح میں شریک ہوجائیں، تو مضائقہ نہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند