• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 145716

    عنوان: مرحومین کو ثواب پہنچانے کے لیے نذر ونیاز کرنا؟

    سوال: کیا نذر نیاز اسلام میں جائز ہے جو دسویں گیارہویں محرم اور دوسرے مواقع پر کیا جاتاہے؟ یہ اللہ کے نام پر نہیں ہوتاہے، بلکہ مرحومین کو ثواب پہنچانے کے مقصد سے کیا جاتاہے۔

    جواب نمبر: 145716

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 155-141/D=2/1438

     

    (۱) دسویں گیارہویں محرم کو نذر و نیاز کی کیا شکل ہوتی ہے اس کی وضاحت لکھیں۔

    (۲) اگر جانور اللہ کے نام پر ذبح نہ کیا جائے بلکہ غیر اللہ (مرحومین) کے نام پر ذبح کیا جائے تو ایسا کرنا ”ما اہل لغیر اللہ“ کے تحت داخل ہونے کی بنا پر ناجائز و شرک ہے اور اس ذبیحہ کا کھانا بھی حرام ہے۔

    (۳) اور اگر صرف کھانا وغیرہ بنایا جائے تو چاہئے کہ اسے اللہ کے نام پر بنا کر دن و تاریخ کی تعیین کے بغیر غریبوں کو کھلا کر مرحومین کو ثواب پہنچادیا جائے۔

    (۴) ایصال ثواب میں کھانا وغیرہ اگر مرحومین کی خوشنودی کے لیے تیار کیا جائے اللہ کی رضا مقصود نہ ہوتو یہ بھی ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند