• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 145645

    عنوان: محرم کے مہینے میں شربت بنانا اوراس کو تقسیم کرنا؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا محرم کے مہینے میں شربت بنانا اوراس کو تقسیم کرنا حلال اور اچھا ہے ؟

    جواب نمبر: 145645

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 113-105/M=2/1438

     

    خاص محرم کے مہینے میں ہی شربت بنا کر لوگوں میں تقسیم کرنے کو کار ثواب سمجھنا بدعت اور تشبہ بالروافض کی وجہ سے ناجائز ہے حضرت مولانا رشید احمد صاحب گنگوہی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: ”محرم میں ذکر شہادت حسین کرنا اگرچہ بروایات صحیحہ ہو یا سبیل لگانا، شربت پلانا یا چندہ سبیل اور شربت میں دینا یا دودھ پلانا سب نادرست اور تشبہ روافض کی وجہ سے حرام ہیں“۔ (فتاوی رشیدیہ، ص:۱۳۹ )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند