• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 1418

    عنوان:

    کیا قبروں پر پھول چڑھانا بدعت ہے؟ کچھ علماء کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا سنت ہے؟ براہ کرم، قرآن وسنت کے حوالے سے میرے شبہات کو دور فرمائیں۔

    سوال:

    کیا قبروں پر پھول چڑھانا بدعت ہے؟ کچھ علماء کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا سنت ہے؟ براہ کرم، قرآن وسنت کے حوالے سے میرے شبہات کو دور فرمائیں۔

    جواب نمبر: 1418

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 832/ ج= 832/ج

    قبروں پر پھول چڑھانا نہ قرآن کی کسی آیت سے ثابت ہے نہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے، نہ صحابہ سے اور نہ تابعین سے؛ اس لیے یہ ناجائز و بدعت ہے۔ قال العیني في عمدة القاري: 3/121، وکذلک ما یفعلہ أکثر الناس من وضع ما فیہ رطوبة من الریاحین والبقول ونحوھما علی القبور لیس بشيء اھ

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند