• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 1158

    عنوان:

    کیا اسلام میں جہیز فرض ہے یا سنت ہے؟ مختصراً بتائیں کہ اگر فرض ہے تو کتنا جہیز عورتوں کودینا چاہیے؟

    سوال:

    کیا اسلام میں جہیز فرض ہے یا سنت ہے؟ مختصراً بتائیں کہ اگر فرض ہے تو کتنا جہیز عورتوں کودینا چاہیے؟

    جواب نمبر: 1158

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  391/م = 386/م)

     

    جہیز جو درحقیقت اپنی اولاد کے ساتھ صلہ رحمی ہے فی نفسہ امر مباح بلکہ مستحسن ہے، اگر خدا کسی کو دے تو بیٹی کو جہیز دینا برا نہیں ہے، مگر طریقہ سے ہونا چاہیے۔ جہیز دینے میں ان امور کا لحاظ رکھنا چاہیے:

    (1) اختصار ہو یعنی اپنی حیثیت و صلاحیت سے زیادہ دینے کی کوشش نہ کرے کہ اس کے لیے قرض لینے کی نوبت آجائے۔ (2) ضرورت کا لحاظ کرے یعنی جن چیزوں کی سردست واقعی ضرورت ہو وہ دینا چاہیے، غیر ضروری سامان نہ دینا چاہیے۔ (3) اعلان و تشہیر، ریا اور فخر بالکل نہ ہونا چاہیے جیسا کہ آج کل ہوتا ہے یہ قطعاً غلط ہے، اس لیے کہ یہ تو اپنی اولاد کے ساتھ صلہ رحمی ہے، دوسروں کو دکھلانے کی نہ ضرورت نہ شرعاً درست ہے۔ (ماخوذ از اسلامی شادی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند