• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 177032

    عنوان: اگر باپ اپنی پروپرٹی میں سے اپنی اولاد کو حصہ دینا چاہے تو کس طرح تقسیم کر ے؟

    سوال: باپ کی حیات میں اگر باپ اپنی پروپرٹی میں سے اپنی اولاد کو حصہ دینا چاہے تو کس طرح تقسیم کر ے؟

    جواب نمبر: 177032

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 605-449/B=07/1441

    صاحب خلاصة الفتاوی نے لکھا ہے کہ اگر باپ اپنی حیات میں اپنی جائیداد تقسیم کرنا چاہتا ہے تو اس کے لئے افضل یہ ہے کہ تمام اولاد کے درمیان تقسیم میں مساوات اختیار کرے لڑکا ہو یا لڑکی، پوری جائیداد کی ملکیت لگاکر تمام اولاد کے درمیان برابر برابر حصہ لگاکر ہر ایک کو ایک ایک حصہ دے کر انھیں قابض و مالک بنادے، اور خود اس سے دست بردار ہو جائے۔ حضرت امام ابویوسف رحمہ اللہ کا یہی قول ہے اور اان ہی کے قول پر فتویٰ ہے اس قول کی تائید احادیث سے بھی ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند