• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 174472

    عنوان: کیا رجسٹری کرانے سے ہبہ مکمل ہو جائے گا؟

    سوال: کیا رجسٹری کرانے سے ہبہ مکمل ہو جائے گا؟ یا قبضہ ضروری ہے اور اگر واہب کا انتقال قبل القبض ہو جائے تو کیا اسے ترکہ میں شمار کیا جائے گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 174472

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 291-197/B=03/1441

    ہبہ رجسٹری کرانے سے مکمل نہیں ہوتا ہے، بلکہ موہوب لہ کو قبضہ میں دینا اور اسے مالک بنا دینا ضروری ہے اور واہب کو شیء موہوب سے دستبردار ہو جانا ضروری ہے۔ اگر واہب قبضہ کرانے سے پہلے فوت ہوگیا تو وہ ہبہ صحیح نہ ہوگا اور واہب کا مال ترکہ میں شمار ہوگا۔ اور شریعت کے مقرر کردہ اصول کے مطابق تمام جائز ورثہ میں تقسیم ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند