معاملات >> وراثت ووصیت
سوال نمبر: 173931
جواب نمبر: 173931
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 193-220/B=03/1441
صورتِ مذکورہ میں دادا مرحوم کے مکان کی مالیت از روئے شرع 48 سہام میں تقسیم ہوگی جن میں سے آٹھواں حصہ یعنی 6 سہام ان کی بیوی کو ملے گا۔ ان کے بیٹے کو 14 سہام ، اور چاروں بیٹیوں کو 7-7 سہام ملیں گے۔ جو بیٹا ان کی حیات میں فوت ہو گیا، وہ اور اس کی دونوں لڑکیاں بیٹے کے ہوتے ہوئے محروم رہیں گی۔ شرعی تقسیم کا نقشہ یہ ہے۔
کل حصے = 48
-------------------------
زوجہ = 6
ابن = 14
بنت = 7
بنت = 7
بنت = 7
بنت = 7
--------------------------------
روپئے کی تقسیم کسی حساب داں سے یا تحصیل کے پٹواری سے کرالیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند