• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 172592

    عنوان: دادا دادی ایك ساتھ حادثے میں انتقال كرگئے مگر معلوم نہیں كون پہلے مرا

    سوال: حضرت میرا سوال یہ ہے کہ دادا جی اور ابو جان دونوں ایک حادثے میں مر گئے اور پہچان کی کوئی صورت نہیں کہ کون پہلے مرا تو کیا میں وراثت کا حقدار ہوں جبکہ میرا ابو اکلوتا تھا نیز اگر میرے دادا جی کے اور بھی بچے ہوتے تو اس صورت میں میرے لئے وراثت کا کیا حکم ہوتا ؟

    جواب نمبر: 172592

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1260-1090/B=12/1440

    جی ہاں! صورت مذکورہ میں آپ وارث ہوں گے۔ اگر آپ کے دادا کا اور کوئی لڑکا ہوتا تو ان کی وجہ سے آپ دادا کی میراث سے محروم رہتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند