• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 172500

    عنوان: میرا بھائی بہنوں کو ان کاحصہ نہیں دینا چاہتا لیکن میں دینا چاہتاہوں‏، تو میں كس طرح كروں؟

    سوال: ہم دو بھائی اور تین بہنیں ہیں ۔ ہم دونوں بھائیوں کے حصے میں وراثت میں پانچ پانچ بیگھے زمین آئی ہے ۔ میرا بھائی بہنوں کو ان کاحصہ نہیں دینا چاہتا لیکن میں دینا چاہتاہوں ۔ تو پانچ بیگھے کی تقسیم میرے اور میری تین بہنوں کے درمیان کیسے ہوگی ؟ فجزاکم اللہ خیرا کثیرا۔

    جواب نمبر: 172500

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1212-1060/D=12/1440

    شریعت مطہرہ نے وراثت میں لڑکیوں کا بھی حصہ مقرر کیا ہے۔ پس لڑکیوں کو ان کے حق سے محروم کرنا اور ان کا حق نہ دینا بہت سخت گناہ ہے۔ لہٰذا آپ سب مل کر بھائی کو بھی شریعت کے مطابق ترکہ کی تقسیم پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں۔ اگر کوشش کے باوجود بھائی تیار نہ ہو۔ تو آپ کے قبضہ میں جو زمین ہے اس کے سات حصے کرکے ایک ایک حصہ تینوں بہنوں کو دیدیں۔ دو حصے کے آپ حقدار ہیں۔ اور دو بھائی کا ہے۔ اور بھائی کے جو دو حصے ہیں، وہ بھی اپنے قبضہ میں رکھ کر بھائی کو یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ کی قبضہ والی زمین میں میرے جو دو حصے ہیں ان دو حصوں کے بدلے ان دو حصوں کو میں لے رہا ہوں اس طرح آپ چار حصے کے مالک ہو جائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند