• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 171346

    عنوان: اگر کسی نے فدیہ ادا کرنے کی وصیت نہیں كی تو کیا حکم ہے؟

    سوال: کسی کو ایسی بیماری ہوا کہ ڈاکٹر نے ان کو منع کیا کہ آپ کبھی روزہ نہیں رکھ سکتے ، اب ان کو کیا کرنا چاہئے؟اور ان کو فدیہ ادا کرنے کی وسعت نہیں تو کیا کرے؟ مہربانی کرکے تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 171346

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 985-917/D=10/1440

    سردی کے چھوٹے دنوں میں خود بھی روزہ رکھنے کوشش کرکے دیکھ لے اگر واقعی روزہ رکھنے کی قوت نہیں ہے تو فدیہ دینا ہوگا۔ ایک دن کا فدیہ صدقہ فطر کے برابر ہے یعنی ایک کلو چھ سو تینتیس گرام (1.633 kg) گیہوں یا اس کی قیمت، مالی وسعت اور تنگی آنے جانے والی چیز ہے جتنے روزے چھوٹ رہے ہیں ان سب کی یادداشت ڈائری میں لکھ لے اور ایک ایک فدیہ کی رقم وقتا فوقتا اس نیت سے دیتا رہے گا تو سال بھر میں ایک مہینہ کا فدیہ ادا ہو جائے گا اگر اس کی حیثیت بھی نہیں ہے تو انتظار کرے جب اللہ تعالی وسعت دے ادا کردے اور وصیت بھی کردے تاکہ جو ادا ہونے سے رہ جائے وہ ترکہ میں سے ورثاء ادا کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند