• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 170161

    عنوان: عرصہ دراز سے اگر جائداد کی تقسیم نہ ہوئی ہو تو کیا کیا جائے؟

    سوال: اگر لمبی مدت سے آبائی زمین ورثاء میں تقسیم نہیں ہوئی اور ورثاء کی صحیح تعداد کا بھی علم نہیں ہے تو وراثت کی تقسیم کا کیا طریقہ ہوگا ؟

    جواب نمبر: 170161

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:859-698/sn=9/1440

    شجرہٴ نسب دیکھ کر اصل حقداروں کو تلاش کیا جائے، اس کے بعد جس جس کا حق معلوم ہو اس تک،اگر وہ باحیات نہ ہوتواس کے ورثا کو پہنچا دیا جائے، یہ کام محنت طلب تو ہے ؛ لیکن نا ممکن نہیں ہے ، کوشش کرنے پر کامیابی مل سکتی ہے، حقداروں کو ان کا حق پہنچانے کے لئے اتنی مشقت اٹھا لی جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند