• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 169728

    عنوان: چچا كی جائیداد میں بھتیجے اور بھتیجیوں كا كتنا كتنا حصہ ہے؟

    سوال: میرا چچا فوت ہو گئے ہیں ان کے نہ بھائی اور والدین زندہ ہیں اور نہ ان کی بیوی اور اولادہے تو سوال یہ ہے کہ ان کے جائیداد میں بھتیجے اوربھتیجی کا کتنا کتنا حصہ ہے ؟

    جواب نمبر: 169728

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 857-755/L=08/1440

    اگر چچا کی وفات کے وقت بیوی، والدین ، دادا، دادی، نانی، بھائی میں سے کوئی حیات نہیں تھا تو چچا کا ترکہ بعد ادائے حقوق مقدمہ علی المیراث تمام بھتیجوں کو برابر برابر مل جائے گا، بھتیجیاں محروم ہوں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند