معاملات >> وراثت ووصیت
سوال نمبر: 169599
جواب نمبر: 169599
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 824-739/L=08/1440
صورت مسئولہ میں اگر بیوی مرحومہ کی وفات کے وقت ان کے والدین، دادا ، دادی، نانی میں سے کوئی حیات نہ رہا ہو تو آپ کی اہلیہ کا تمام ترکہ ۲۸/ حصوں میں منقسم ہوکر ۷/ حصے آپ (شوہر) کو ۶-۶/ حصے دونوں لڑکوں میں سے ہر ایک کو، اور ۳-۳/ حصے تینوں لڑکیوں میں سے ہر ایک کو ملیں گے، اور ۳۰/ ہزار پونڈ کی تقسیم ان ورثاء کے درمیان اس طور پر ہوگی کہ7500 پونڈ آپ شوہر کو، 6428.57پونڈ دونوں لڑکوں میں سے ہر ایک کو، اور 3214.28 پونڈ تینوں لڑکیوں میں سے ہر ایک کو ملیں گے۔
مسئلہ کی تخریج شرعی درج ذیل ہے:
کل حصے = ۲۸ (۳۰/ ہزار پاوٴنڈس)
-------------------------
شوہر = ۷ (7500پاوٴنڈس)
لڑکا = ۶ (6428.5716پاوٴنڈس)
لڑکا = ۶ (6428.5716پاوٴنڈس)
لڑکی = ۳ (3214.2857پاوٴنڈس)
لڑکی = ۳ (3214.2857پاوٴنڈس)
لڑکی = ۳ (3214.2857پاوٴنڈس)
--------------------------------
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند