• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 168878

    عنوان: جائداد کا کچھ حصہ کسی ایک اولاد کو ہبہ کرنا۔

    سوال: کیا کوئی شخص اپنی جائیداد میں سے اپنی کسی مخصوص اولاد کو بطورہ ہبہ دے سکتا ہے ؟ کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 168878

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:530-475/sd=6/1440

    زندگی میں انسان اپنے مملوکہ اموال وجائداد کا مالک ومختار ہوتا ہے، اگر وہ اپنی کسی اولاد کو جائداد کا کچھ حصہ ہبہ کرتا ہے، تو کرسکتا ہے؛ لیکن دوسری اولاد کو نقصان وضرر پہنچانے کی غرض سے کسی کو جائداد کا کچھ حصہ ہبہ کرنا گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند