• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 168336

    عنوان: جو زمین شوہر نے بیوی كے نام كردی تھی‏، كیا اس میں بھائیوں كا حق ہوگا؟

    سوال: ایک آدمی نی اولاد نہ ہونے کی وجہ سے ایک بچی کو گود لیا اورصحت مندی کی زمانے میں ۲۰۰۹ میں اس آدمی نے اپنی زمین کو اپنی بیوی کی نام کردی،اور ۲۰۱۱ میں شوہر کا انتقال ہو گیا اب وہ بیوی بچی کی شادی کے لیے جو زمین شوہر نے دی ہے اس کو فروخت کرکی شادی کرنا چاہتی ہے ، اب شوہر کے بہائی اس زمین میں دعوی کر رہے ہیں کہ بتا رہے ہیں کہ بیوی کو صرف زمین کا ایک حصہ ملے گا ، علماء دبوبند سے گذراش ہے کہ جلد از جلد جواب دیں ، کیوں کہ زمین کو لیکر گہر میں اختلاف ہورہاہے ۔

    جواب نمبر: 168336

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:454-398/sd=6/1440

    اگر شوہر نے زندگی میں زمین بیوی کے نام کرکے اُس کو مالک و قابض بنادیا تھا ، تو انتقال کے بعد تنہا بیوی زمین کی مالک ہوگی، لہذا اگر وہ اپنی رضامندی سے زمین فروخت کرکے گودلی ہوئی بچی کی شادی کرنا چاہے ، تو کرسکتی ہے اور اگر زمین صرف بیوی کے نام کی تھی ، زندگی میں اُس کو قبضہ دخل نہیں دیا تھا ، تو اس کی وضاحت کرکے دوبارہ سوال کرلیا جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند