• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 167751

    عنوان: بیٹوں كی موجودگی میں پوتوں كو وراثت ملے گا یا نہیں؟

    سوال: اگر کسی شخص کے کئی بیٹے ہوں جس میں سے ایک اپنے ماں باپ کی زندگی میں فوت ہو جائے اور اپنے پیچھے نابالغ اولاد چھوڑ جائے تو اس کی اولاد کو میراث میں حصہ ملے گایا نہیں؟یا میراث صرف اس کے بچے ہوئے بیٹوں کے درمیان ہی تقسیم ہوگی؟

    جواب نمبر: 167751

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 460-411/M=05/1440

    اگر دادا ، دادی کے انتقال کے وقت اُن کے اپنے بیٹے موجود ہوں تو پوتے، پوتیوں کو دادا، دادی کی میراث سے کوئی حصہ نہیں ملے گا، ہاں اگر دادا، دادی اپنی حیات میں پوتے، پوتیوں کو حصہ دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں یا انتقال کے وقت وصیت کرنا چاہیں تو ایک تہائی مال میں وصیت جاری ہو سکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند