• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 166149

    عنوان: عیسائی بہنوں كو وراثت ملے گی یا نہیں؟

    سوال: میرے دادا نے دو شادیاں کی ہیں، ایک مرتبہ پاکستان میں ایک مسلم عورت سے شادی کی تھی، دوسری مرتبہ انگلینڈ میں ایک عیسائی عورت سے شادی کی ہے، پاکستانی بیوی سے ایک بیٹا اور انگلینڈ والی بیوی سے چھ بیٹیاں ہیں (اور سبھی بیٹیاں عیسائی ہیں اور چرچ جاتی ہیں)، دادا کا انتقال ہوگیاہے، اور ان کی تمام دولت صرف مسلم بیٹے کے نام ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر چھ بیٹیوں میں کوئی مسلمان نہ ہو تو کیا ان کے سوتیلے مسلم بھائی کے ساتھ ان کی چھ بیٹیوں کا کوئی حصہ بنتاہے؟ مسلمان بھائی کا اپنی غیر مسلم بہنوں کو حصہ دینے کے سلسلے میں اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حکم ہے؟اگر وہ مسلم بھائی کوئی حصہ نہیں دے رہاے تو کیا گناہ گار ہوگا؟

    جواب نمبر: 166149

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:153-125/sd=2/1440

     صورت مسئولہ میں اگر آپ کے دادا مسلمان تھے ، تو اُن کے ترکہ میں عیسائی بیٹیوں کو حصہ نہیں ملے گا، مسلمان بیٹا ہی وارث بنے گا۔(طرازی بحوالہ شریفیہ شرح سراجی )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند