• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 160128

    عنوان: وراثت میں حقیقی بھائیوں کی موجودگی میں سوتیلے بھائی كا حكم؟

    سوال: زید کی دو بیویاں تھیں پہلی بیوی سے ایک لڑکا ہے اور دوسری بیوی سے ۳ لڑکے ہیں، دوسری بیوی کے ۳ لڑکوں میں سے ایک لڑکا فوت ہو گیا اب فوت شدہ لڑکے کے وارث ۲ سگے بھائی ہیں اور ایک سوتیلا بھائی ہے میت کے ترکے میں موروثی جائداد کے علاوہ اس کی اپنی بنائی ہوئی جائداد بھی ہے ۔ سوال یہ ہے کہ میت کے ترکے میں اس کے دونوں سگے بھائی ہی حقدار ہیں یا سوتیلے بھائی بھی حصہ پائیں گے ۔

    جواب نمبر: 160128

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:816-700/sd=7/1439

    حقیقی بھائی کی موجودگی میں سوتیلا بھائی محروم ہوتا ہے ، لہذا صورت مسئولہ میں فوت شدہ لڑکے کے ورثاء میں حقیقی بھائیوں کی وجہ سے سوتیلا بھائی محروم ہوگا، باقی شرعی حصوں کی تعیین کے لیے مرحوم لڑکے کے ورثاء کی تفصیل لکھ کر حکم معلوم کریں ۔

    ---------------------------

    یعنی مرحوم لڑکے کے والدین بیوی بچوں میں سے کوئی مرحوم کے انتقال کے وقت باحیات تھا یا نہیں؟ جو جو باحیات رہے ہوں ان کی صراحت کریں۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند