• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 159191

    عنوان: کیا سعودی عرب میں کسی ہندوستانی کا بچہ پیدا ہوجانے سے بچہ سعودی کہلائے گا؟

    سوال: میں ہندوستانی ہوں، اور سعودی عرب میں نوکری کرتا ہوں، میرے چار بیٹے سعودی عرب میں پیدا ہوئے ہیں، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ شریعت کی نظر میں وہ سعودی ہیں یا ہندوستانی؟

    جواب نمبر: 159191

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 608-532/D=6/1439

    آپ کا وطن اصلی ہندستان ہے اور آپ نے بالکلیہ ترک وطن کرکے دوسرے کسی ملک کو وطن نہیں بنایا ہے تو آپ کا اور آ پ کے بچوں کا وطن ہندوستان برقرار ہے، باقی محض کسی ملک یا شہر میں پیدا ہوجانے سے وطنیت نہیں بنتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند