• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 158604

    عنوان: وارث کے نام اضافی وصیت

    سوال: عرض ہے کہ کسی وراث کے نام اضافی وصیت کرے تو نافذ ہوگا؟

    جواب نمبر: 158604

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:630-525/L=5/1439

    وارث کے حق میں دیگر ورثاء کی اجازت کے بغیر وصیت کا نفاذ نہیں ہوتا؛اس لیے محض وصیت کرجانے کی وجہ سے وارث اس اضافی چیز کا مالک نہ ہوگا۔حدیث میں ہے: عن أبي أمامة قال سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول في خطبة عام حجة الوداع إن اللہ قد أعطی کل ذي حق حقہ فلا وصیة لوارث رواہ أبوداوٴد وابن ماجہ (مشکاة: ۲۶۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند