• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 158084

    عنوان: موہوبہ جائیداد کو فروخت کرنے کی صورت میں بہنوں کو حصہ دینا؟

    سوال: ہم دو بھائی اور تین بہنیں ہیں ،والدہ کا انتقال ہو چکا ہے ، والد صاحب حیات ہیں ، ہمارے والد نے ایک گھر مجھے دیا ہے اور ایک بھائی کو ، میں نے اپنا گھر دو لاکھ بچاس ہزار روپے میں بھائی کو ہی بیچ دیا ہے ۔ اب میں وہ مبلغ اپنے اور اپنی تین بہنوں کے درمیان تقسیم کرنا چاہتا ہوں ۔ برائے مہربانی ہمارے درمیان تقسیم کردیں ۔ واضح ہو کہ میرا بھائی بہنوں کو ان کا حصہ نہیں دینا چاہتا ہے ۔ یہ میں اپنے حاصل شدہ حصے میں سے دے رہا ہوں ۔ فجزاکم اللہ خیرا کثیرا

    جواب نمبر: 158084

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:522-437/L=4/1439

    صورتِ مسئولہ میں اگر چہ آپ پر اپنی بہنوں کو حصہ دینا ضروری نہیں ہے ،تاہم اگر آپ اس رقم میں ان کو بھی شریک کرلیں تو بہتر ہوگا ،اور رقم کی تقسیم میں آپ برابری سے کام لیں مثلاً رقم کو چار حصوں میں کرکے ایک ایک حصہ آپ اور تینوں بہنیں لے لیں تو یہ افضل ہوگا اور اگر آپ کچھ کم زائد دیدیں تو اس کی بھی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند