• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 155924

    عنوان: پنشن میں پہلی کا حق ہے یا نہیں؟

    سوال: ایک شوہر کی جب پہلی بیوی کا انتقال ہو گیا تو اس نے دوسری شادی کر لی شوہر ملازم تھا بعد میں اس کو پنشن ملنے لگی شوہر کے انتقال کے بعد اس کے دوسری بیوی پنشن لینے لگی، کیا اس پنشن پر پہلی بیوی کے بچوں کا بھی کوئی حق ہوگا؟ برا ہ کرم، قرآن اور حدیث کے روشنی میں ذرا تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 155924

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:134-103/N=2/1439

    اگر حکومت کے ضابطہ کے مطابق پنشن کی حق دار مرحوم کی بیوی ہے تو اس میں پہلی بیوی کے بچوں کا شرعاً کچھ حق وحصہ نہ ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند