• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 154655

    عنوان: والدین کی پراپرٹی میں بھائی اور بہن کا حق

    سوال: حضرت، ہم ایک بھائی اور چار بہنیں ہیں۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میرا اور میری بہنوں کا اپنے والد صاحب کی پراپرٹی میں کتنا حصہ ہوگا؟ جب کہ پراپرٹی کی قیمت ۱۰/ لاکھ روپئے ہے۔

    جواب نمبر: 154655

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1437-1388/SN=1/1439

    اگر آپ کے والد والدہ اسی طرح دادا، دادی اور نانا نانی کا بھی انتقال ہو چکا ہے تو آپ کے والدین نے جو کچھ بھی ”ترکہ“ (زمین، مکان، پیسہ، زیورات اور دیگر اثاثہ ) چھوڑا ہے، سب کے بعد ادائے حقوق متقدمہ علی الارث کل ۶/ حصے کئے جائیں گے جن میں سے ۲/ حصے مرحومین کے بیٹے کواور ایک ایک حصہ چاروں بیٹیوں میں سے ہر ایک کو ملے گا۔

    نوٹ: اگر آپ کے والدین یا ان کے والدین میں سے کوئی باحیات ہوتو اس کی تفصیل لکھ کر دوبارہ سوال کریں اور ایسی صورت میں اس تقسیم کو کالعدم سمجھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند