• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 153499

    عنوان: شوہر نے بیوی کی وراثت بغیر اجازت کے خرچ کردی

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی کا انتقال ہوا اور ان کے بھائی بہنوں میں وہ وراثت تقسیم ہو گئی، پھر جس بہن کو اس وراثت میں حصہ ملا اور اس کے شوہر نے اپنی بیوی کی اجازت کے بغیر اس کی رقم خرچ کردی تو کیا اب بیوی اپنے شوہر سے اس رقم کا سوال کر سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 153499

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1243-1162/B=11/1438

    بیوی کو وراثت میں ملے ہوئے مال پر صرف بیوی کا حق ہے شوہر کا نہیں وہی اس کی مالک ہے، اور مالک کی اجازت کے بغیر اس کے مال میں تصرف شرعاً جائز نہیں، اس لیے اگر شوہر بیوی کے مال موروث میں بدون اجازت تصرف کردے تو بیوی کو مطالبے کا حق ہے۔ ”لا یجوز لأحد أن یتصرف في ملک الغیر بغیر إذنہ“ (قواعد الفقہ ص: ۱۱۰، ط: دار الکتاب)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند