• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 152145

    عنوان: کیا مجھے وراثت میں حصّہ ملنا چاہیے ؟

    سوال: میرے چچا کا انتقال ہوگیاہے ، ان کی کوئی اولاد نہیں تھی، اور ان کی بیوی اور والدین کا پہلے ہی انتقال ہو گیا تھا ، میرے ابّا کا انتقال چچا سے پہلے ہو گیا تھا، چچا کے ۲ بھائی اور ۳ بہنیں زندہ ہیں۔ سوال یہ ہے کیا مجھے وراثت میں حصّہ ملنا چاہیے ؟ براہ کرم، حوالہ دیجیے اور جلدی جواب دیں تو بہت مشکور ہوں گا۔

    جواب نمبر: 152145

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 962-897/sd=9/1438

    اگر آپ کے چچا کے بھائی اور بہنیں باحیات ہیں تو چچا کے ترکہ میں آپ کو کوئی حصہ نہیں ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند