• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 149905

    عنوان: بارہ لاکھ میں بیچ دی ہے اور دادا دادی کے تین بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں‏، كیسے تقسیم كریں؟

    سوال: ہمارے دادا اور دادی کا انتقال ہو گیا ہے اور ان کی دو پراپرٹی ہے جس میں سے ایک پراپرٹی بارہ لاکھ میں بیچ دی ہے اور دادا دادی کے تین بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں۔ تو میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ:۔ (۱) ان بارہ لاکھ میں سے بھائیوں کو کتنے کتنے پیسے ملیں گے اور بہنوں کو کتنے کتنے؟ (۲) دونوں پراپرٹی میں بہنوں کا حصہ رہے گا یا پھر ایک میں سے دیدیا جائے تو چلے گا کیا؟

    جواب نمبر: 149905

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 899-899/L=7/1438
    (۱) (۲) اگر آپ کے دادا کی وفات کے وقت ان کے والدین اور دادی کی وفات کے وقت ان کے والدین میں سے کوئی حیات نہ تھا تو دادا، دادی کا تمام ترکہ گیارہ حصوں میں منقسم ہوکر دو، دو حصے ان کے تینوں لڑکوں میں سے ہرایک کو اور ایک ایک حصہ پانچوں لڑکیوں میں سے ہرایک کو ملے گا، لڑکیوں کا حصہ تمام ترکہ میں ہوگا ، ان دونوں پراپرٹی میں بھی ہوگا، ایک پراپرٹی میں حصہ دینا کافی نہ ہوگا اور بارہ لاکھ روپے کی تقسیم ان کے درمیان اس طور پر ہوگی کہ 218181.81 روپئے تینوں بھائیوں میں سے ہرایک کو، اور 109090.90 روپئے پانچوں بہنوں میں سے ہرایک کو ملیں گے۔
    مسئلہ کی تخریج شرعی درج ذیل ہے:
    لڑکا    =    218181.81
    لڑکا    =    218181.81
    لڑکا    =    218181.81
    لڑکی    =    109090.90
    لڑکی    =    109090.90
    لڑکی    =    109090.90
    لڑکی    =    109090.90
    لڑکی    =    109090.90


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند